Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78 ویں برسی پر صدر، وزیراعظم کا خراج عقیدت
اہم ترین

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78 ویں برسی پر صدر، وزیراعظم کا خراج عقیدت

amirraoamirraoاکتوبر 26, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر) کی 78 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی بے مثال قربانی اور شجاعت پوری قوم کیلئے باعث فخر اور آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ وہ پوری قوم کی جانب سے اور اپنی ذاتی حیثیت میں وطن کے اس بہادر سپوت کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگِ آزادی کشمیر کے دوران نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے تعداد میں کئی گنا زیادہ اور اضافی وسائل کے حامل دشمن کے شدید حملے کو مستعدی اور دلیری سے ناکام بنایا، شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے فوجی دستے کی کمان جاری رکھی اور دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

صدر مملکت کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے مادرِ وطن کی حرمت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شجاعت اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی جو قومی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنے شہداء کا ہمیشہ مقروض رہے گا، کیونکہ قوم کے یہ عظیم سپوت ملک کی آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہیں، شہداء کی قربانیاں قوم کے لئے حوصلے اور عزم کا سرچشمہ ہیں۔

دوسری جانب اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہید نائیک سیف علی جنجوعہ، ہلال کشمیر (نشانِ حیدر) کی 78 ویں برسی پر پوری قوم انکی مثالی بہادری اور جرات مندانہ انداز شہادت پر ان کو دِلی خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 میں جنگ کے دوران بزدل دشمن کے شدید حملوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور جنگ آزادی کے دوران تعداد اور وسائل کے غرور میں مبتلا دشمن کے حملوں کو مثالی دلیری سے ناکام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ دورانِ جنگ زخمی ہونے کے باوجود نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے اپنے فوجی دستے کی بڑی بہادری سے کمان کی اور دشمن کے خلاف آخری دم تک نبرد آزما رہے اور بالاخر جام شہادت نوش کیا، دھرتی کے لئے انکی لازوال قربانی پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہید نائیک سیف علی جنجوعہ نے وادیِ کشمیر کے فرزند ہونے کا حق ادا کیا، انکی تاریخی قربانی ان کی وطن سے لازوال محبت کا ثبوت ہے، شہداء کا خون، جری جوانوں کا عزمِ پختہ اور پوری قوم کی دھرتی سے محبت بلا شبہ دفاعِ وطن، آزادی و سلامتی کے تحفظ اور خودمختاری کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم تمام شہداء کے جذبہ حبِ الوطنی اور جانفشانی کو سلام پیش کرتی ہے، اللہ تعالی تمام شہداء وطن کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleمودی حکومت کا پاکستان دشمن ایجنڈا، سکھوں کی مذہبی آزادی بھی سلب
Next Article مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.