Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»پنجاب میں سردی کا آغاز نومبر میں متوقع، موسم سرما کا دورانیہ کم ہوگیا
اہم ترین

پنجاب میں سردی کا آغاز نومبر میں متوقع، موسم سرما کا دورانیہ کم ہوگیا

amirraoamirraoاکتوبر 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردیوں کا باقاعدہ آغاز نومبر میں متوقع ہے، جبکہ اکتوبر کے آخری دنوں اور نومبر کے پہلے ہفتے میں آنے والے موسمی نظام کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ آٹھ سے دس برس کے دوران موسم کے معمولات میں تبدیلی دیکھی گئی ہے، جس کے باعث سردی دیر سے شروع ہونے اور شدید سردی کا دورانیہ کم ہونے کے رجحانات سامنے آئے ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد علیم الحسن نے بتایا کہ پاکستان میں سردیوں کا عمومی سیزن 15 نومبر سے 15 مارچ تک رہتا ہے، گلوبل وارمنگ، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج اور فضائی گردش کے نظام میں تبدیلیاں درجہ حرارت اور موسمی معمولات پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

محمد علیم الحسن کے مطابق شدید سردی کا دورانیہ تقریباً 75 دن سے کم ہو 50 دن تک رہ گیا ہے، جبکہ رات اور دن کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سیزن کے لیے جاری تین ماہ کی پیش گوئی میں بارشیں معمول کے قریب اور درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے آخری دنوں اور نومبر کے پہلے ہفتے میں آنے والا نسبتاً بہتر مغربی موسمی نظام درجہ حرارت میں کمی کا باعث بن سکتا ہے، اس تبدیلی کے بعد شہریوں کو سردی کی شدت محسوس ہونا شروع ہو جائے گی، تاہم موسم میں تبدیلی بتدریج آئے گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت میدانی علاقوں میں دن کے وقت جنوبی اور جنوب مشرقی سمت سے آنے والی نسبتاً گرم ہوائیں درجہ حرارت زیادہ رکھنے کا باعث بنتی ہیں، جبکہ رات کے وقت ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے یا رفتار کم ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آ جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے میدانی علاقوں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ رہا تھا، جو اب کم ہو کر تقریباً 30 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہ گیا ہے۔ ان کے مطابق درجہ حرارت میں کمی کا عمل جاری ہے، تاہم موسم کا باقاعدہ سرد دورانیہ شروع ہونے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔

محمد علیم الحسن نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، جن میں فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام، صنعتی یونٹس اور اینٹوں کے بھٹوں کی نگرانی، سڑکوں کی صفائی اور دیگر اقدامات شامل ہیں، تاہم سموگ کی شدت میں کمی یا اضافے کا انحصار ہواؤں کی سمت، رفتار اور فضائی آلودگی کے پھیلاؤ پر بھی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شمال یا شمال مغرب سے ہوائیں چلیں تو درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ آلودہ ذرات کے پھیلاؤ میں بھی مدد مل سکتی ہے، جبکہ جنوب مشرقی سمت سے آلودگی لے کر آنے والی ہوائیں فضائی معیار کو متاثر کر سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ موسمی نظاموں سے فضا میں آلودگی کے پھیلاؤ کے لیے نسبتاً سازگار حالات پیدا ہونے کی توقع ہے، تاہم سموگ کی شدت اور دورانیے کا حتمی اندازہ موسمی حالات کے مطابق ہی لگایا جا سکتا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleسرکاری حج سکیم: واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کا آج آخری روز
Next Article کچہری دھماکے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کی پالیسی جلد بنانے کی ہدایت
amirrao
  • Website

Related Posts

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 3, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے…

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.