سعودی کابینہ کا اجلاس، یمن کی آئینی حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں یمن کی آئینی حکومت اور صدارتی قیادت کونسل کے لیے مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں علاقائی صورتحال اور عالمی امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کابینہ نے مکہ دفاعی اتحاد کی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے نتائج کو بھی سراہا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ تینوں رکن ممالک نے سعودی شہریوں اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ اس موقع پر مشترکہ دفاعی ذمہ داریوں پر فوری عملدرآمد، فوجی تیاری بڑھانے اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
سعودی کابینہ نے خطے میں سلامتی، استحکام اور مشترکہ دفاعی تعاون کے لیے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

