ٹرمپ: سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا ایران کو کون چلا رہا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ اس وقت ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کو 8 ماہ ہو چکے ہیں اور ایران کی قیادت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق ایران کے پہلے اور دوسرے درجے کے رہنماؤں کے بارے میں بھی صورتحال واضح نہیں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملے کے پہلے روز مارے گئے تھے، جبکہ ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا، تاہم وہ بھی حملے میں زخمی ہونے کے بعد منظرِ عام پر نہیں آئے۔
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران سے تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے برابر جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام ملکی معیشت اور تیل کی صورتحال سے متعلق مختلف دعوے کر رہے ہیں۔

