بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت 7 ہزار 20 ارب روپے قرض لے گی
وفاقی حکومت نے رواں مالی سال بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے 7 ہزار 20 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے 2026ء سے 2028ء تک کی تین سالہ قرض حکمتِ عملی بھی جاری کر دی۔
حکومت مقامی ذرائع سے 6 ہزار 46 ارب روپے جبکہ بیرونی ذرائع سے 813 ارب روپے حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ نجکاری سے رواں مالی سال 161 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق حکومت طویل المدتی فکسڈ ریٹ اور زیرو کوپن بانڈز کے اجرا کو ترجیح دے گی، جبکہ قلیل المدتی اور فلوٹنگ ریٹ قرضوں کو محدود رکھنے کی پالیسی اپنائی جائے گی۔
حکومت آسان شرائط پر طویل المدتی قرضوں، اسلامی مالیاتی ذرائع اور بینکوں کے علاوہ دیگر سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی۔ حکمتِ عملی پر عملدرآمد عالمی معاشی حالات، جغرافیائی سیاسی صورتحال اور مالیاتی نظم و ضبط سے مشروط ہوگا۔


