Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»چینی صدر امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ نے تاریخی ریڈ کارپٹ استقبال کیا، توپوں کی سلامی
اہم ترین

چینی صدر امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ نے تاریخی ریڈ کارپٹ استقبال کیا، توپوں کی سلامی

amirraoamirraoستمبر 24, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

چینی صدرشی جن پنگ تین روزہ دورے پرامریکا پہنچ گئے، امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول نے چینی صدر اور اہلیہ کا استقبال کیا۔

چینی صدر شی جن پنگ کے روزہ دورے کے آغاز پر جوائنٹ بیس اینڈریوز میں 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، توپوں کی سلامی دی گئی اور امریکی فضائیہ کے دو B-1 بمبار طیاروں نے فضائی مظاہرہ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان کا ایئرپورٹ کے رن وے پر ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا، دونوں رہنماؤں اور ان کی اہلیاؤں نے مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی۔

شی جن پنگ کے استقبال کے لئے امریکی اور چینی پرچموں کے ساتھ تین رسمی دستے تعینات کئے گئے تھے جبکہ امریکی فضائیہ کے بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے، امریکی فوج کی تمام سروسز کے پلاٹونز بھی استقبالیہ تقریب کا حصہ تھے۔

سپرسونک طیارے امریکی جنگی بیڑے کا اہم حصہ ہیں اور روایتی و جوہری حملہ کرنے کی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ B-1 طیاروں نے حالیہ عرصے میں ایران کے خلاف کارروائیوں میں بھی جنگی خدمات انجام دی ہیں۔

استقبالیہ تقریب کے آغاز سے قبل وائٹ ہاؤس اور امریکی فوج نے پروگرام کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں تاہم بعد میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق تقریب میں ریڈ کارپٹ، توپوں کی سلامی، دونوں ممالک کے پرچم، قومی ترانے اور فوجی دستوں کی پریڈ شامل تھی۔

ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان اس تین روزہ دورے کے دوران ٹیرف، مصنوعی ذہانت، ایران جنگ اور تائیوان سمیت اہم عالمی و دوطرفہ معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان گزشتہ سال طے پانے والا تجارتی معاہدہ بھی نومبر میں ختم ہونے والا ہے جس کے باعث تجارتی معاملات بھی ملاقاتوں میں اہم موضوع رہیں گے۔

استقبالیہ کے بعد ٹرمپ نے شی جن پنگ کو ان کی گاڑی تک پہنچایا جہاں دونوں رہنماؤں نے مختصر گفتگو کی، بعد ازاں شی جن پنگ واشنگٹن ڈی سی کے لئے روانہ ہوگئے جبکہ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ بھی وائٹ ہاؤس واپسی کے لئے روانہ ہوئے۔

دورے کے دوران خوشگوار ملاقاتوں، بند کمرے میں مذاکرات اور سرکاری عشائیے سمیت دیگر اہم تقریبات بھی متوقع ہیں تاہم وائٹ ہاؤس اور امریکی فوج نے دورے کے تمام پروگراموں کی حتمی ترتیب کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

China China US Relations Chinese President Donald Trump International Politics Trump US China Relations White House امریکا امریکا چین تعلقات توپوں کی سلامی ٹرمپ چین چین امریکا تعلقات چین امریکا سربراہی ملاقات چینی صدر چینی صدر کا دورہ امریکا ڈونلڈ ٹرمپ ریڈ کارپٹ استقبال عالمی امور عالمی سیاست
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے بیان پر سخت ردعمل
Next Article وزیراعظم کی امریکا میں نوجوانوں کو ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.