Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

نومبر 4, 2026

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
اہم ترین

غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش

amirraoamirraoستمبر 24, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن مشن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کا عمل شروع کرنے کے لیے 2.45 بلین ڈالر کے منصوبے کی نقاب کشائی کی۔

اس منصوبے کے مطابق یہ بجٹ 66 پروگراموں پر عمل درآمد کے لیے چھ ماہ کے دوران خرچ کیا جائے گا، رہائش کی فراہمی، ڈیزل جنریٹرز کے ساتھ بجلی کی پیداوار، اور کچرا اور ملبہ جمع کرنا اس پروگرام کے اہم حصوں میں شامل ہیں۔

امن ٹیم نے کہا ہے کہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مزید فنڈنگ کی ضرورت ہے، اب تک مختلف ممالک اور عطیہ دہندگان کی جانب سے 18 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا ہے لیکن اس منصوبے کے لیے صرف 280 ملین ڈالر ہی دستیاب ہوئے ہیں۔

ٹیم کا اندازہ ہے کہ غزہ کی مکمل تعمیر نو اور بحالی کے لیے اگلی دہائی میں تقریباً 71.4 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور امن کمیشن کے غزہ ایگزیکٹو بورڈ کے رکن جیرڈ کشنر نے تسلیم کیا کہ اس منصوبے کو مختلف علاقوں میں مختلف طرح کے التوا کا سامنا کرنا پڑا ہے، آج کے اجلاس کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ وہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

امریکی ایلچی سٹیو وٹکو، جنہوں نے نیویارک میں ہونے والی میٹنگ میں بھی شرکت کی، کہا کہ گروپ نے گزشتہ سال کے دوران حقیقی پیش رفت کی ہے۔

سٹیو وٹکوف نے کہا کہ تمام یرغمالی اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں اور جنگ بندی نامکمل ہونے کے باوجود اپنی جگہ برقرار ہے، انسانی ہمدردی کی کوششوں کے ’تاریخی‘ نتائج برآمد ہوئے ہیں، اربوں ڈالر فوری طور پر ضروریات کو پورا کرنے اور تعمیر نو کے طویل مدتی عمل کی حمایت کے لیے عطیہ کیے گئے یا عہد کیے گئے۔

اس منصوبے کو نافذ کرنے میں فنڈنگ کا حصول صرف ایک چیلنج ہے، غزہ میں کام کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانا، داخلی انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات، اور اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے درمیان معاہدہ طے پانا اس منصوبے کو درپیش دیگر اہم مسائل ہیں۔

حماس کے زیر کنٹرول غزہ کی وزارت صحت کے مطابق امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 300 بچوں سمیت کم از کم 1,381 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ غزہ کی وزارت صحت کے فراہم کردہ اعداد و شمار کو قابل اعتماد سمجھتا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ
Next Article اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور
amirrao
  • Website

Related Posts

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

نومبر 4, 2026

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 4, 2026

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

پولیس حکام کے مطابق مشکوک موٹر کار میں سوار دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر…

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.