
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، مذاکرات اور سفارت کاری پر زور
نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں دونوں جانب سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

