وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم پاکستانی نوجوانوں اور کاروباری شخصیات کی ملاقات
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی برداری اور نوجوانوں کے وفود کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔
واشنگٹن: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم پاکستانی نوجوانوں، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں کے پروفیشنلز نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پاکستانی نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید ہنر سکھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ کم آمدنی والے طلبہ کے لیے دانش اسکولز کے ذریعے معیاری تعلیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
وزیراعظم نے امریکا میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی اور کہا کہ حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔
ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں اور کاروباری شخصیات نے حکومت کے نوجوانوں، آئی ٹی، کاروبار اور سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات کو سراہا۔

