Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

نومبر 4, 2026

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»ڈیجیٹل ذرائع حق خودارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کئے جا رہے: پاکستان
اہم ترین

ڈیجیٹل ذرائع حق خودارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کئے جا رہے: پاکستان

amirraoamirraoنومبر 4, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ذرائع کو حق خود ارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

پاکستان نے عالمی ڈیجیٹل منظرنامے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی بڑی عالمی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی، سنسرشپ اور ڈیجیٹل نگرانی کو منظم انداز میں استعمال کرتے ہوئے حق خودارادیت کی جائز تحریکوں کو دبانے اور عوامی رائے کو اپنے مقاصد کے لیے متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے پریس قونصلر امانت علی نے جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی برائے خصوصی سیاسی اور نوآبادیاتی امور میں اطلاعات سے متعلق امور کے جائزے کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش، سنسرشپ، ڈیجیٹل نگرانی اور ذرائع ابلاغ سے متعلق پابندیوں پر مبنی قوانین کے ذریعے جائز آوازوں کو دبایا، زمینی حقائق کو مسخ اور بنیادی حقوق و حق خودارادیت کی جدوجہد کو غیر معتبر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے بڑھتے ہوئے عالمی تعصب اور تقسیم کے تناظر میں اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور غیر ملکیوں سے نفرت کے رجحانات کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی سطح پر مؤثر اقدامات اور تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

پاکستانی مندوب نے کثیرالقومی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ہاتھوں اختیارات کے غیر معمولی ارتکاز کو روکنے اور مقبوضہ علاقوں اور تنازعات کے شکار خطوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لئے ذرائع ابلاغ پر عائد پابندیوں کے استعمال کی روک تھام پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ غلط معلومات، گمراہ کن پروپیگنڈا اور نفرت انگیز مواد اب محض ابلاغی مسائل نہیں رہے بلکہ معاشروں میں تقسیم پیدا کرنے، عوامی اعتماد کو نقصان پہنچانے اور تنازعات کے دوران رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لئے منظم ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔

امانت علی نے عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے غیر شفاف الگورتھمز اور مواد سے متعلق پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنیاں بغیر کسی مؤثر جواب دہی کے عالمی سطح پر عوامی مباحثے اور اطلاعات کے بہاؤ کو کنٹرول اور تبدیل کر رہی ہیں۔

انہوں نے قابض قوتوں کی جانب سے اطلاعات تک رسائی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی حکمت عملی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش، ڈیجیٹل نگرانی، سنسرشپ اور سخت میڈیا قوانین کے ذریعے اختلافی آوازوں کو خاموش اور زمینی حقائق کو مسخ کیا جاتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے مصنوعی ذہانت کے علم میں اضافے اور ترقی کے عمل کو تیز کرنے کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کا غلط استعمال بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی اور معلومات کی ساکھ کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے اس شعبے میں شفاف عالمی نظامِ حکمرانی ناگزیر ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے شعبہ اطلاعات (ڈی جی سی) پر زور دیا کہ وہ کثیراللسانی نظام کے فروغ کے لئے مزید وسائل مختص کرے تاکہ اقوام متحدہ کی سرکاری زبانوں کے درمیان موجود فرق کو کم کیا جا سکے اور مستند و متوازن معلومات کی فراہمی کے لیے مقامی اقوام متحدہ کے اطلاعاتی مراکز کی خدمات سے استفادہ کیا جائے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleسعودیہ کا حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
Next Article اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ 3 قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور
amirrao
  • Website

Related Posts

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

نومبر 4, 2026

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 4, 2026

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

پولیس حکام کے مطابق مشکوک موٹر کار میں سوار دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر…

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.