- وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے، گورنر خیبر پختونخوا بھی اجلاس میں شرکت ہوں گے۔
خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا سے متعلق فیصلوں اور ان کے نتائج پر بریفنگ دی جائے گی۔

