اسلام آباد: بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور فروخت کرنے کے الزام میں باپ گرفتار
اسلام آباد میں اپنے ہی کم عمر بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد شعیب خان کے مطابق ملزم کا تعلق سکردو سے ہے، جبکہ متاثرہ بچوں کی عمریں پانچ سے چھ سال کے درمیان ہیں۔
حکام کے مطابق گینگ کم عمر بچوں کو نشانہ بناتا تھا اور ویڈیوز ٹیلی گرام کے ذریعے فروخت کی جاتی تھیں۔
تحقیقات میں بچوں کے جنسی استحصال کے علاوہ جانوروں پر تشدد اور زیادتی کی ویڈیوز بنانے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملتان، اسلام آباد اور جنوبی پنجاب میں مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سائبر جرائم کی شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1799 فعال ہے۔

