گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاق سے پہلا رابطہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کی ہدایات پر وفاق سے رابطہ کیا۔
20 اکتوبر کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا گیا تھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق گورنر راج سے قبل وفاقی مذاکراتی ٹیم میں شامل دو اہم وزراء سے بات چیت کی گئی۔
پی ٹی آئی کی اولین ترجیحات میں سہیل آفریدی حکومت کی بحالی اور گرفتار کارکنوں کی رہائی شامل ہیں۔

