روس کی پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کے لیے تعاون کی پیشکش
روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی ختم کرانے اور سرحدی گزرگاہیں بحال کرنے میں تعاون کی پیشکش کر دی۔ روسی سفیر البرٹ پی خورئیف کے مطابق سرحدی بندش سے دونوں ممالک سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں اور روس کی تجارت بھی متاثر ہو رہی ہے۔
روس میں پاکستانی سفیر فیصل ترمذی نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی جاتی ہے اور روس طالبان پر زور دیتا ہے کہ افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے۔ سابق پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کو بھارت یا افغانستان کے تناظر کے بجائے ایک آزاد شراکت دار کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

