Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»ہماری ترقی صلاحیتوں کے مطابق محدود، کسی بھی ضلع کی کارکردگی اچھی نہیں: میاں عامر محمود
اہم ترین

ہماری ترقی صلاحیتوں کے مطابق محدود، کسی بھی ضلع کی کارکردگی اچھی نہیں: میاں عامر محمود

amirraoamirraoاکتوبر 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  •  چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات نہیں کرتے، ہم اپنی صلاحیتوں کے مطابق ترقی حاصل نہیں کر سکے، پاکستان کا کوئی بھی ضلع اچھی پرفارمنس نہیں دے رہا۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ 2008 سے سمال ایڈمنسٹر یونٹس کے بارے میں لکھنا شروع کیا، ہم پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات نہیں کرتے، ہم اپنی صلاحیتوں کے مطابق ترقی حاصل نہیں کر سکے، 25 کروڑ عوام کی زندگی آسان بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو عوام کی خدمت کرنی چاہیے، اب تک کی تمام گفتگو میں کوئی ذاتی یا سیاسی بات نہیں کی، سوالات پوچھنے سے معاملات کو سمجھنے میں زیادہ آسانی ہوتی ہے، 1947میں ہمیں 4 صوبے دیئے گئے، پانچواں ایسٹ پاکستان تھا جو اب نہیں ہے۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ بلوچستان کے حالات اور طویل فاصلے وہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کمزور کر رہے ہیں، دور دراز علاقوں میں دہشت گردی کے بعد انتظامیہ کو پہنچنے میں پورا دن لگ جاتا ہے۔

چیئرمین دنیا میڈیا گروپ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال پر ہمیں اعداد و شمار کی طرح واضح جواب نہیں مل سکا، اصل مسائل کا جواب ہمیں جذباتی نعروں سے ملتا ہے، ملک تقسیم نہیں کریں گے کیونکہ دھرتی ماں ہوتی ہے، اس قسم کے جوابات دیئے جاتے ہیں، صوبائی حدود اور باؤنڈریز وقت کے ساتھ مسلسل بدلتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک چھوٹے انتظامی یونٹس بناتے رہے لیکن پاکستان نے اپنے پرانے صوبے برقرار رکھے، انسانی ترقی کے اشاریوں میں ہمیں ہر جگہ پیچھے ہی پایا جائے گا، ہمارے چالیس فیصد بچوں کی نشوونما ٹھیک نہیں ہو پاتی، ہم نے آج نہیں بلکہ آج سے بیس سال بعد کا مستقبل بھی خراب کر دیا ہے، سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں پاکستان کا دنیا میں پہلا نمبر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کے علاوہ کہیں بھی ہمارے حالات ٹھیک نہیں ہیں، گزشتہ 80 سال میں ہم نے صرف کیپیٹل سٹیز کو ڈویلپ کیا ہے، لاہور سے باہر جانے پر غربت بلوچستان جیسی نظر آئے گی۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ ہمارے پاس پینے کیلئے صاف پانی تک میسر نہیں ہے، ہم سارا ان ٹریٹڈ سیوریج واٹر دریاؤں میں پھینک رہے ہیں اور جنوبی علاقوں میں لوگ انہی نہروں اور دریاؤں کا پانی پی رہے ہیں، بہتے ہوئے پانی کو صاف کرنے کے بجائے ہم نے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانا شروع کر دیئے ہیں، میرے خیال سے 99.9 فیصد فلٹریشن پلانٹس فنکشنل نہیں ہیں۔

چیئرمین دنیا میڈیا گروپ کا کہنا تھا کہ بچوں کے سکول سے باہر ہونے کے حوالے سے ہم دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں، کراچی کے لوگ کہتے ہیں کہ کراچی کی حالت خراب ہے، جو شہر دارالحکومت کے قریب ہیں ان کی تعلیمی صورتحال بہتر ہے، جو کیپیٹل سے دور چلے جاتے ہیں ان کے حالات خراب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 97.2 فیصد سکولوں میں مضامین کے ماہر اساتذہ موجود نہیں، پنجاب حکومت نے تیسری جماعت سے اے آئی پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور میں بیٹھ کر 60 سکولوں کو کنٹرول کرنا مؤثر نظام نہیں، سکولوں میں ٹیچر ریٹائر ہوتا ہے تو ہم نئی بھرتی نہیں کرتے، سکولوں میں ٹیچر ریٹائر ہوتا ہے تو ہم نئی بھرتی نہیں کرتے، سندھ نے ٹوٹل بھرتیوں کا اعلان ہی نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چوری اور ڈکیتی کے کیسز میں سو فیصد ملوث افراد کو سزا نہیں ہوتی، گاڑی چھیننے پر ایف آئی آر درج کرانے کیلئے دو گواہ چاہیے ہوں گے، ملزم جتنا خود کو بچانے کی کوشش کرے گا، ہمیں اسے انجام تک پہنچانے کیلئے اتنی ہی زیادہ محنت کرنا ہوگی، قتل کیس کا فیصلہ ہونے میں 17 سے 18 سال لگتے ہیں، ملزم اور مدعی کی فیملیز تباہ ہو جاتی ہیں، اس سسٹم کو بہتر ہماری پارلیمنٹ کرے گی۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ ہم کہتے ہیں ہر ڈویژن کو صوبہ بنا دیا جائے، اگر ڈویژن کی بنیاد پر انتظامی تقسیم کی جائے تو پنجاب میں 10، سندھ میں 7، خیبر پختونخوا میں 8 اور اسلام آباد میں ایک صوبہ بن جائے گا، پنجاب میں گورننس بہتر ہے، فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے، فیصل آباد میں ایک ڈھنگ کی یونیورسٹی، سکول اور ہسپتال نہیں ہے۔

چیئرمین دنیا میڈیا گروپ کا کہنا تھا کہ ہماری بحث صوبوں کے چھوٹے یا بڑے ہونے پر نہیں ہے، بلکہ ہم اس کا عملی اور پائیدار حل چاہتے ہیں، آپ کہتے ہیں ’’مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں‘‘، بالکل نہ دیں، سکھر میں بچے مر رہے ہیں، ان کا بھی سوچ لیں، اگر تنقید کا رخ صرف ایک ہی صوبے کی طرف رکھا جائے گا تو پھر اسی کو ہی ہدفِ ملامت سمجھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو اپنا شیئر کبھی بلوچستان تو کبھی کے پی کو دے رہا ہوتا ہے، کے پی میں پنجابیوں کے شناختی کارڈ دیکھ کر گولیاں ماری جا رہی ہیں، پنجاب میں وسائل جا رہے ہیں، اسی بنا پر وہاں لوگوں کو مارا جا رہا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleپاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
Next Article ایران جنگ: امریکی میزائل دفاعی ذخائر 2030 تک کمی برقرار رہنے کا خدشہ
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.