Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

نومبر 4, 2026

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»Uncategorized»کے پی کے: تمام سرکاری سکولوں کی عمارتوں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
Uncategorized

کے پی کے: تمام سرکاری سکولوں کی عمارتوں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

amirraoamirraoاکتوبر 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  •  خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کی عمارتوں کی ساختی حفاظت یقینی بنانے کے لیے صوبے کے تمام اضلاع میں تکنیکی ٹیموں کے ذریعے تفصیلی معائنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ مواصلات و تعمیرات کو 26 اکتوبر 2026 کی دوپہر 12 بجے تک جامع رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

محکمہ ایلیمنٹری و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) سے تمام اضلاع کے لیے اہل تکنیکی ٹیمیں نامزد کرنے کی درخواست کی ہے۔

مراسلے کے مطابق یہ فیصلہ پشاور کی دیر کالونی میں الخیر ایجوکیشن سسٹم کے کلاس روم کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں کیا گیا، جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا تھا جبکہ طلبہ اور اساتذہ بھی زخمی ہوئے تھے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ نامزد تکنیکی ٹیمیں متعلقہ ضلعی تعلیمی حکام کے تعاون سے سرکاری سکولوں کی عمارتوں کا تفصیلی معائنہ کریں۔

اس دوران چھتوں، دیواروں، شہتیروں، بنیادوں، سیڑھیوں اور عمارت کے دیگر تعمیراتی حصوں کی حالت کا جائزہ لینے کے ساتھ ممکنہ نقائص اور حفاظتی خطرات کی نشاندہی بھی کی جائے۔

حکام کے مطابق معائنے کے بعد سکولوں کی عمارتوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ ان کی ساختی حالت اور حفاظتی ضروریات کا تعین کیا جاسکے۔

اگر کسی عمارت سے طلبہ، اساتذہ یا دیگر عملے کی جان کو فوری خطرہ لاحق ہو تو تکنیکی ٹیمیں سروے مکمل ہونے کا انتظار کیے بغیر متعلقہ ضلعی حکام کو آگاہ کریں گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خطرناک قرار دی جانے والی عمارتوں کے حوالے سے فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، جن میں عمارت تک رسائی محدود کرنا یا اس کا استعمال عارضی طور پر معطل کرنا بھی شامل ہوسکتا ہے، تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے۔

ہدایت کے مطابق معائنے کے بعد ہر سکول کے لیے بلڈنگ سیفٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ یا این او سی بھی جمع کرایا جائے گا، محکمہ مواصلات و تعمیرات کو تمام اضلاع کی جامع معائنہ رپورٹس مرتب کرکے مقررہ وقت تک جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں سکولوں کی عمارتوں کی درجہ بندی، معائنے کے دوران سامنے آنے والے نقائص، ممکنہ حفاظتی خطرات اور ان کے تدارک کے لیے کیے جانے والے اصلاحی اقدامات کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کی جان و سلامتی یقینی بنانے کے لیے معائنے کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور خطرناک عمارتوں کے بارے میں بروقت اقدامات کیے جائیں۔ 

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleبی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں
Next Article سانحہ پشاور: تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کو جمع کرا دی
amirrao
  • Website

Related Posts

بھارت میں انتخابی فہرستوں پر تنازع شدت اختیار کر گیا، نئی دہلی میں بڑا احتجاج

نومبر 3, 2026

ٹارگٹ بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا پرفارم کرنا ہے: شاداب خان

اکتوبر 26, 2026

ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی

اکتوبر 21, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 4, 2026

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

پولیس حکام کے مطابق مشکوک موٹر کار میں سوار دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر…

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.