Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»سوات: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

سوات: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

amirraoamirraoاکتوبر 15, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  •  سوات میں سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے علی الصبح انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ دو دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی تھانہ کانجو کی حدود میں واقع علاقے سخاڈوب میں کی گئی، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ ولد سید بشر، منصور علی ولد عبدالمطلب اور غفران اللہ ولد افضل خان کے ناموں سے ہوئی۔

ہلاک دہشت گرد ٹی ٹی پی کمانڈر مظفر عرف خالد گروپ سے تعلق رکھتے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے قومی شناختی کارڈز برآمد ہوئے، جس کے مطابق تینوں کا تعلق ضلع سوات سے تھا۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس نفری کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی، فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کے بعد مکان سے تین دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 03 عدد کلاشنکوف، 06 عدد میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے، اس کے علاوہ کھانا پکانے کیلئے گیس سلنڈر اور کھانے پینے کے برتن بھی برآمد ہوئے، موقع سے تھانہ شکردرہ کا نقشہ اور ایک ڈائری بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد افضل خان گجر پر فائرنگ حملے، نعمت علی خان کے گھر اور ڈیرے پر فائرنگ، سلیم اللہ عرف ساجد نیلا گرام کی ٹارگٹ کلنگ سمیت رواں سال کے متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ٹی) نے کامیاب کارروائی پر پولیس جوانوں کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ صوبے سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleجسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
Next Article پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.