Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»پشاور: سکول کی چھت گرنے سے 28 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، متعدد زخمی
اہم ترین

پشاور: سکول کی چھت گرنے سے 28 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، متعدد زخمی

amirraoamirraoاکتوبر 15, 2026Updated:اکتوبر 15, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پشاور: سکول کی چھت گرنے سے 28 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، متعدد زخمی

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 28 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ دیر کالونی میں کالج روڈ پر پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق واقعے کے بعد 21 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کو مردہ حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 13 سال تک ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کی ایک چھت دوسری پر گرنے سے عمارت بیٹھ گئی، ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں، ملبہ ہٹا کر بچوں کو حفاظت کے ساتھ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاک فوج اور دیگر اداروں کا ریسکیو آپریشن

پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوس ناک واقعے کے بعد فوج اور دیگر ریسکیو اداروں کی امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں، پاک فوج کے جوان دیگر ریسکیو اور دیگر ریلیف اداروں کے ہمراہ شانہ بشانہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ملبے میں دبے بچوں اور دیگر سکول اسٹاف کو ریسکیو کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، پاک فوج اور دیگر ریسیکو اداروں کے جوان ملبے میں دبے بچوں اور دیگر سٹاف کو نکال کر سپتال منتقل کر رہے ہیں۔

صدر، وزیراعظم، گورنر خیبر پختونخوا ودیگر کا اظہار افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پشاور میں سکول کے المناک حادثے میں بچوں اور اساتذہ کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دلخراش سانحہ نے پوری قوم کوصدمےسے دوچار کر دیا ہے۔

صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے، انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی بچوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پشاور کے سکول میں حادثے کی اندوہناک خبر سے انتہائی صدمہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے زخمی ہونے کی خبر پر انہیں دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے، اس مشکل گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ثمر ہارون بلور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleگورنر کے پی کے کا پولیس کی تنخواہوں، شہداء پیکج میں اضافے کا اعلان
Next Article خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق کاغذات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش
amirrao
  • Website

Related Posts

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 3, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے…

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.