Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

نومبر 4, 2026

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»Uncategorized»خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
Uncategorized

خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ

amirraoamirraoاکتوبر 12, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے ممبران کا اہم اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں پائیدار امن اور تیز رفتار ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے ممبران اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضم شدہ اضلاع کے علاوہ بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان، ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

فورم نے ان 12 اضلاع میں دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے عوام کے کلیدی کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے اشتراک سے ان علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کرے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ان اقدامات سے نہ صرف عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی بلکہ مجموعی سماجی و معاشی ماحول میں بہتری اور پائیدار امن کے قیام کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

اجلاس کے دوران 12 اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر زور دیا گیا جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی فوری دستیابی، بروقت اجراء اور شفاف و مؤثر استعمال سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ان اضلاع کی ترقیاتی ضروریات اور عوامی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے کونسل کے نمائندوں اور مقامی عمائدین کی تجاویز کی روشنی میں وسائل کی تیز ترین فراہمی اور ترقیاتی منصوبہ بندی یقینی بنائی جائے گی۔

شرکاء نے ان اضلاع میں بے روزگاری کے خاتمے، نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے قابل عمل اقدامات پر مشاورت کی، نوجوانوں کو فنی و ہنرمندی کی تربیت فراہم کرنے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع سے منسلک کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں عوام کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے، تعلیمی اداروں کی بہتری اور ہسپتالوں سمیت بنیادی مراکز صحت کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ان 12 اضلاع کے عوام کی فلاح و بہبود، محرومیوں کے ازالے اور ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleپاکستان اور قطر ثالثی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
Next Article کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید
amirrao
  • Website

Related Posts

بھارت میں انتخابی فہرستوں پر تنازع شدت اختیار کر گیا، نئی دہلی میں بڑا احتجاج

نومبر 3, 2026

ٹارگٹ بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا پرفارم کرنا ہے: شاداب خان

اکتوبر 26, 2026

ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی

اکتوبر 21, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 4, 2026

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

پولیس حکام کے مطابق مشکوک موٹر کار میں سوار دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر…

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.