Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا
اہم ترین

کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا

amirraoamirraoاکتوبر 8, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

خیبرپختونخوا کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی سرگرمیوں پر زور دیا جا رہا ہے: محمد علی شاہ باچا

پشاور: پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی، امن و امان، کرپشن، ترقی اور گورننس جیسے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی سرگرمیوں اور عمران خان کے بیانیے پر زور دیا جا رہا ہے۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت مختلف اضلاع کے دورے کر رہی ہے، تاہم صوبے کے بنیادی مسائل کے حل پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن اضلاع میں پی ٹی آئی کی قیادت پہنچ رہی ہے، وہاں دیگر سیاسی جماعتوں کو جلسے، احتجاج یا اجتماعات کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق اس صورتحال کا نقصان بالآخر عوام کو ہو رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی، امن و امان، کرپشن اور گورننس کے مسائل موجود ہیں، جبکہ نوجوانوں کو سیاسی اختلافات اور نفرت کی طرف لے جانے کے بجائے روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے نمائندوں پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں منتخب کیا، اس لیے صوبائی حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے، ترقی، روزگار اور بہتر گورننس پر توجہ دینی چاہیے۔

محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت پر صوبے میں سیاسی مداخلت یا تبدیلی کی کوششوں کے تاثر کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ حکومت ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنا چاہتی ہے تو اسے چاہیے کہ وہ صوبے کے مسائل حل کرنے اور عوام کی خدمت پر توجہ دے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleوزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
Next Article سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.