Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، بھارتی آبی جارحیت اور مسئلہ کشمیر اجاگر
اہم ترین

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، بھارتی آبی جارحیت اور مسئلہ کشمیر اجاگر

amirraoamirraoاکتوبر 8, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل ہوگیا۔ وہ 6 سے 8 اکتوبر تک پاکستان میں موجود رہے، جہاں انہوں نے اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق انتونیو گوتریس نے 6 اکتوبر کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں، کثیرالجہتی نظام اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق منصفانہ اور پرامن حل پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے کے بھارتی فیصلے سے بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا اور پاکستان کے مؤقف کے مطابق اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ملاقات میں اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

انتونیو گوتریس نے 6 اکتوبر کو صدر پاکستان سے بھی ملاقات کی جہاں صدر آصف علی زرداری نے عالمی امن اور ترقی کے لیے خدمات کے اعتراف میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو نشانِ امتیاز عطا کیا۔

7 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور علاقائی و عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات، خصوصاً امن مشنز میں نمایاں کردار اور مذاکرات، ثالثی اور عالمی تعاون کے فروغ کے لیے کوششوں کو سراہا۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت و پاکستان کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا، جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں بریفنگ میں شرکت کی، جہاں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور قبل از وقت انتباہ کے نظام میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

 7 اکتوبر کو انتونیو گوتریس نے فارن سروس اکیڈمی میں ’بدلتی دنیا میں کثیرالجہتی نظام کا استحکام، جغرافیائی سیاست اور اقوام متحدہ کا کردار‘ کے موضوع پر خصوصی گفتگو میں بطور مہمان مقرر شرکت کی، اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی سخاوت، ثابت قدمی اور یکجہتی کو سراہا۔

وزارت خارجہ کے مطابق دورے سے پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کے اعادے اور علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کا اہم موقع ملا، جبکہ کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے لیے پاکستان کے عزم کی بھی توثیق ہوئی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleانسٹاگرام میں ’ریڈ اونلی موڈ‘ نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
Next Article پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.