ٹانک: پٹوارخانے کو نشانہ بنانے والا خودکش حملہ آور راستے میں ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا مبینہ خودکش حملہ آور راستے میں ہی دھماکے سے ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور پٹوارخانے کی جانب جا رہا تھا کہ اس کے پاس موجود بارودی مواد راستے میں پھٹ گیا۔ دھماکے سے پٹوارخانے کے قریب واقع 2 گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور ان کی دیواریں گر گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کے تنازع سے بھی منسلک بتایا جا رہا ہے، تاہم واقعے کے دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔


