محسن نقوی کا جناح ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن انتظامات کا جائزہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کے امیگریشن عمل کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے ملاقات کرکے امیگریشن کے طریقہ کار اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات بھی چیک کیں اور ایف آئی اے حکام سے ان کی تصدیق کرائی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کاؤنٹرز پر اضافی عملہ تعینات ہونے سے مسافروں کی طویل قطاریں ختم ہوگئی ہیں اور امیگریشن ٹیم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مسافروں کو امیگریشن کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، تاہم نامکمل یا غیر تصدیق شدہ سفری دستاویزات رکھنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔


