لاہور میں 10 روزہ بسنت، مریم نواز نے منظوری دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہور میں 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی۔
اعلان کے مطابق لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک بسنت منائی جائے گی، تاہم 5 فروری کو کشمیر ڈے کے باعث ایک روز بسنت کا جشن نہیں ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ 10 روزہ بسنت پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی تاریخی روایت کو فروغ دے گی۔ انہوں نے گزشتہ بسنت کے مقابلے میں شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے مزید بہتر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ نے عوام سے انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ 25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی۔

