کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کمی کے بعد سونا 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت 1,544 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 30 روپے کم ہوکر 7,008 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کمی کے بعد 4,314 ڈالر پر آگئی۔

