لاہور: اردو قوالی کے درخشاں ستارے اور صابری برادرز کے بانی، مقبول احمد صابری کی آج برسی منائی جا رہی ہے۔
12 اکتوبر 1945ء کو کلیانہ، بھارت میں پیدا ہونے والے مقبول احمد صابری نے اپنے بڑے بھائی غلام فرید صابری کے ساتھ مل کر صابری برادرز کی بنیاد رکھی۔
تاجدارِ حرم، بھر دو جھولی میری اور میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا جیسے کلام نے انہیں دنیا بھر میں شہرت دلائی اور صوفیانہ موسیقی کو عالمی سطح پر نئی پہچان دی۔
مقبول احمد صابری کا 21 ستمبر 2011ء کو جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں 65 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔
ان کی میت پاکستان لائی گئی اور کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں بڑے بھائی غلام فرید صابری کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔
مقبول احمد صابری آج ہم میں نہیں، مگر ان کی آواز اور قوالیاں آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہیں۔

