Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
اہم ترین

او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار

amirraoamirraoستمبر 23, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا او آئی سی سے مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھنے کا مطالبہ۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع تقریباً 8 دہائیوں سے حل طلب ہے، پائیدار حل مذاکرات، سفارت کاری، بین الاقوامی قانون اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی اپنی اصولی یکجہتی کو مؤثر سفارتی اقدامات میں تبدیل کرے اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے متحدہ مؤقف برقرار رکھا جائے۔

اسحاق ڈار: کشمیری عوام تقریباً 80 سال سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کے منتظر ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا او آئی سی سے مسئلہ کشمیر پر مؤثر سفارتی کردار ادا کرنے کا مطالبہ۔

اسحاق ڈار: مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی و شہری آزادیوں پر پابندیاں عائد ہیں، کشمیری رہنماؤں، کارکنوں، صحافیوں اور نوجوانوں کو گرفتاریوں اور حراست کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسائل و اراضی قوانین، انتخابی حلقہ بندیوں میں تبدیلی اور دیگر اقدامات سے مقبوضہ علاقے کی آبادیاتی، سیاسی اور ثقافتی حیثیت متاثر کی جا رہی ہے۔

وزیر خارجہ: میڈیا کی آزادی محدود ہے، صحافیوں کو دباؤ اور حراست کا سامنا ہے جبکہ بین الاقوامی میڈیا اور آزاد مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک بلا روک ٹوک رسائی حاصل نہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مئی 2025 کی پاک بھارت فوجی کشیدگی نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے باعث خطے کے امن و سلامتی کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔

اسحاق ڈار: فوجی طاقت دیرینہ تنازعات کا حل نہیں، مذاکرات، سفارت کاری اور بین الاقوامی قانون کے مطابق منصفانہ حل ہی پائیدار راستہ ہے۔

سندھ طاس معاہدے پر اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ ایک پابند بین الاقوامی معاہدہ ہے اور کسی فریق کو یکطرفہ طور پر اسے معطل کرنے کی اجازت نہیں۔

نیویارک: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر اب بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود بین الاقوامی تنازع ہے، کوئی ملکی قانون، عدالتی فیصلہ یا آبادیاتی تبدیلی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا متبادل نہیں ہوسکتی۔

اسحاق ڈار: پاکستان سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پُرامن اور منصفانہ حل کے لیے پرعزم ہے۔

نائب وزیراعظم نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر متحدہ مؤقف اور مؤثر سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں۔

انہوں نے بھارت سے 5 اگست 2019 کے بعد کیے گئے اقدامات واپس لینے، سیاسی قیدیوں اور زیرحراست افراد کو رہا کرنے اور آبادیاتی تبدیلی کی کوششیں روکنے کا مطالبہ کیا۔

اسحاق ڈار: بین الاقوامی میڈیا، آزاد مبصرین اور متعلقہ عالمی اداروں کو مقبوضہ جموں و کشمیر تک بلا روک ٹوک رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کسی نئے وعدے کے بجائے کئی دہائیاں قبل کیے گئے بین الاقوامی عزم کی تکمیل چاہتے ہیں، او آئی سی کو اپنی حمایت کو مؤثر سفارتی اقدامات میں تبدیل کرنا ہوگا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleسعودی قومی دن: صدر مملکت اور وزیراعظم کی سعودی قیادت کو مبارکباد
Next Article افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.