کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 830 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 72 ہزار 200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔
انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 72 ہزار 762 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 843 رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 571 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 262 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 196 میں کمی ہوئی۔
26 ارب روپے مالیت کے 77 کروڑ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

