Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا

نومبر 5, 2026

وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت

نومبر 5, 2026

گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے

نومبر 5, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت
اہم ترین

وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت

amirraoamirraoنومبر 5, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کی اب تک کی پیشرفت اور شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ رجسٹریشن اور سبسڈی کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے نتیجے میں رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستحق شہریوں کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی یہ شفاف سبسڈی اسکیم مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود کے ایسے اقدامات کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔

انہوں نے سکیم کے حوالے سے مانیٹرنگ اور کارگر ڈیش بورڈ ترتیب دینے پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وفاقی سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ضرار حاشم خان اور ان کی ٹیم کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم نے پٹرولیم سبسڈی سکیم کے تحت رجسٹرڈ مستحقین کو سہولت فراہم نہ کرنے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، سبسڈی سکیم کے تحت اب تک 15,519,282 شہری رجسٹر ہو چکے ہیں، جن میں سے 15.06 ملین موٹر بائیکس اور 449 ہزار 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان ہیں۔

سبسڈی سکیم کے تحت اب تک 63٫153,685 ٹوکن جاری ہوئے جن میں سے 59,445,347 ٹوکنز کو استعمال / ریڈییم کیا گیا، فیول سبسڈی سکیم کے تحت 4 نومبر، 2026 تک 28.6 ارب روپے کی ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرائم منسٹر فیول ریلیف اسکیم کے حوالے کی معلومات اور شکایات کے ازالے کے لئے صارفین اور پیٹرول پمپس کے لئے الگ الگ کال سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظفر اقبال اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleگورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے
Next Article آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا
amirrao
  • Website

Related Posts

آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا

نومبر 5, 2026

گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے

نومبر 5, 2026

امریکی ایوانِ نمائندگان میں نئی تاریخ رقم، ڈیموکریٹس کی 100 سے زائد خواتین کامیاب

نومبر 5, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 5, 2026

آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا

آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہم اس معاملے میں…

وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت

نومبر 5, 2026

گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے

نومبر 5, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.