Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا

نومبر 5, 2026

وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت

نومبر 5, 2026

گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے

نومبر 5, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»امریکی ایوانِ نمائندگان میں نئی تاریخ رقم، ڈیموکریٹس کی 100 سے زائد خواتین کامیاب
اہم ترین

امریکی ایوانِ نمائندگان میں نئی تاریخ رقم، ڈیموکریٹس کی 100 سے زائد خواتین کامیاب

amirraoamirraoنومبر 5, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  •  انتخابی نتائج کے مطابق پہلی بار امریکی تاریخ میں 100 سے زائد ڈیموکریٹ خواتین بیک وقت ایوانِ نمائندگان کی رکن بننے جا رہی ہیں، جسے امریکی سیاست میں خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والی رکنِ کانگریس اور ڈیموکریٹک ویمنز کاکس کی سربراہ ٹریسا لیگر فرنانڈیز نے بیان میں کہا کہ خواتین نے اپنے ووٹوں سے تاریخ رقم کی، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد ڈیموکریٹ خواتین کو ایوانِ نمائندگان میں منتخب کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں اور ری پبلکنز کے انتہا پسندانہ ایجنڈے کے اثرات کا سب سے زیادہ سامنا خواتین نے کیا، تاہم حالیہ انتخابات میں انہوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے واضح کر دیا کہ وہ موجودہ صورتِ حال سے مطمئن نہیں ہیں۔

ڈیموکریٹک ویمنز کاکس کے انتخابی ونگ الیکٹ ڈیموکریٹک ویمن نے انتخابی مہم کے آغاز ہی سے 100 خواتین کی کامیابی کو اپنا ہدف بنایا تھا۔

فلوریڈا سے رکنِ کانگریس اور تنظیم کی بانی رکن لوئس فرینکل کے مطابق 100 خواتین کا ایوان میں پہنچنا ایک اہم علامتی کامیابی ہے، اگرچہ جماعت کی خواہش اس سے بھی زیادہ خواتین کو منتخب کرانے کی ہے۔

اس تاریخی پیش رفت کے پیچھے کئی دہائیوں کی سیاسی جدوجہد، امیدواروں کی تیاری اور انتخابی فنڈز جمع کرنے کی کوششیں شامل ہیں، ایملی لسٹ سمیت مختلف تنظیموں نے ڈیموکریٹ خواتین کو انتخابی میدان میں آگے بڑھانے اور کامیاب مہمات چلانے میں مدد فراہم کی۔

ایملی لسٹ کی صدر جیسیکا میکلر نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین کو مواقع اور وسائل فراہم کیے جائیں تو وہ کامیاب انتخابی مہمات چلا سکتی ہیں۔

حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جانب سے حاصل کی گئی 40 نشستوں میں سے 18 پر خواتین امیدوار کامیاب ہوئیں، ان کامیابیوں میں مہنگائی، اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں اور بدعنوانی کے تاثر پر ووٹرز کی ناراضی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

کچھ خواتین امیدواروں نے اپنی ہی جماعت کے موجودہ ارکان کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی، جارجیا کی نومنتخب رکن جیسمین کلارک، کولوراڈو کی میلات کیروس اور نیویارک کی داریا لیزا اویلا شیوالیے ان میں شامل ہیں۔

جیسمین کلارک کانگریس میں پہلی سیاہ فام خاتون پی ایچ ڈی سائنس دان ہوں گی، جبکہ میلات کیروس کولوراڈو کی نمائندگی کرنے والی پہلی سیاہ فام خاتون اور کانگریس کی پہلی جنریشن زی خاتون رکن بنیں گی۔

واضح رہے کہ خواتین امریکی آبادی کا تقریباً نصف ہیں، تاہم کانگریس میں ان کی نمائندگی اب بھی صرف 28 فیصد ہے۔

1917 میں جینیٹ رینکن کانگریس کی پہلی خاتون رکن منتخب ہوئی تھیں، اس کے بعد خواتین نے سیاسی نمائندگی اور مساوی سہولیات کے حصول کے لیے طویل جدوجہد کی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق 100 سے زائد ڈیموکریٹ خواتین کی متوقع کامیابی امریکی سیاست میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے اور مستقبل میں ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت میں خواتین کی نمائندگی بڑھنے کی راہ بھی ہموار کر سکتی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleخیبرپختونخوا میں امن و ترقی کیلئے وفاق کا تعاون ناگزیر ہے: فیصل کریم کنڈی
Next Article گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے
amirrao
  • Website

Related Posts

آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا

نومبر 5, 2026

وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت

نومبر 5, 2026

گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے

نومبر 5, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 5, 2026

آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا

آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہم اس معاملے میں…

وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت

نومبر 5, 2026

گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے

نومبر 5, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.