محسن رضائی: ایران نے امریکا کو اپنی شرائط سے آگاہ کر دیا
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے آذربائیجان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران محسن رضائی نے کہا کہ ایران امریکا کو اپنی شرائط سے آگاہ کر چکا ہے۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکا ایسی صورتحال میں پھنس گیا ہے جہاں وہ نہ مذاکرات کر سکتا ہے اور نہ ہی جنگ کا راستہ اختیار کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے فوجی جنگ میں مشکلات کے باعث فضائی ناکہ بندی کا سہارا لیا ہے۔


