Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 228 بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
اہم ترین

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 228 بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم

amirraoamirraoستمبر 28, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  •  لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں گریڈ 1 سے 22 تک 228 افراد کی بھرتیوں کے معاملے پر جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔

عدالت نے یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کو ہدایت کی ہے کہ تمام 228 بھرتیوں کی قانونی حیثیت، میرٹ اور شفافیت کا جائزہ لے کر معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور تحقیقات کے دوران تمام متعلقہ افراد کو شنوائی کا مناسب موقع فراہم کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے پروفیسر احسان قادر بھابہ سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم جاری کیا، درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ذوہیب عمران شیخ سمیت دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں چھوٹے ملازمین سے لے کر پروفیسرز تک مجموعی طور پر 228 افراد کو مبینہ طور پر غیرقانونی اور غیرشفاف طریقے سے بھرتی کیا گیا۔

وکیل ذوہیب عمران شیخ نے عدالت کو بتایا کہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے اپنی ریٹائرمنٹ کی رات گئے مبینہ طور پر ان بھرتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے۔

وکیل کے مطابق یونیورسٹی کے چانسلر کی حیثیت سے گورنر پنجاب نے بھی ان بھرتیوں کی تحقیقات کے لیے یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کو ہدایات جاری کی تھیں۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے بھرتی کیے گئے افراد نے سینڈیکیٹ کی تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا کیں اور بعض افراد عدالتی حکم امتناعی کی آڑ میں تحقیقات سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ قانون کے تحت سرکاری یونیورسٹی میں غیرقانونی، غیرشفاف اور میرٹ کے برخلاف بھرتیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس لیے تمام بھرتیوں کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جائے۔

عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کو 228 افراد کی بھرتیوں کی جامع تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے واضح کیا کہ تحقیقات کے دوران تمام 228 افراد کو شنوائی کا موقع فراہم کیا جائے اور گریڈ 1 سے 22 تک ہونے والی بھرتیوں کے قانونی طریقہ کار، میرٹ اور شفافیت کا جائزہ لیا جائے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleپی ٹی آئی حکومت کی خیبر پختونخوا پولیس کو دانستہ وسائل سے محروم رکھ کر استعدادکار پر کاری ضرب
Next Article ورلڈ چیس اولمپیاڈ: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.