خیبرپختونخوا پولیس کے وسائل پر سوالات، سی ٹی ڈی کی استعداد پر بھی تشویش
دستاویزات اور میڈیا رپورٹس میں خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے وسائل اور استعدادِ کار سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق صوبے میں سی ٹی ڈی کے پاس 17 بلٹ پروف گاڑیاں اور 25 مستقل اہلکار موجود ہیں، جبکہ پولیس فورس میں تقریباً 17 ہزار اہلکاروں کی کمی بتائی گئی ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ 13 ہزار 500 اہلکار سیاسی شخصیات کی سکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں فرانزک سہولیات کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی کو پنجاب کی ڈیٹا فرانزک لیبارٹری پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
ان رپورٹس کی بنیاد پر صوبائی حکومت کی پولیس اور سی ٹی ڈی سے متعلق حکمتِ عملی اور وسائل کی تقسیم پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

