Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا

نومبر 5, 2026

وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت

نومبر 5, 2026

گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے

نومبر 5, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»ایران جنگ کی وجہ سے شکست ہوئی: وینس کے بعد ٹرمپ کا بھی اعتراف
اہم ترین

ایران جنگ کی وجہ سے شکست ہوئی: وینس کے بعد ٹرمپ کا بھی اعتراف

amirraoamirraoنومبر 5, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں ایران جنگ ان کی جماعت کی شکست کی بڑی وجہ بنی۔

اس سے قبل نائب صدر جے ڈی وینس نے ریپبلکن پارٹی پر زور دیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ غیر مقبول جنگ کے انتخابی نتائج پر اثرات کو تسلیم کرے۔

وائٹ ہاؤس میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جے وینس کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایران جنگ کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی؟ اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ بات بڑی حد تک درست ہے کیونکہ جنگ کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں دوبارہ فیصلہ کرنے کا موقع ملے تو بھی ایران کے خلاف کارروائی کریں گے کیونکہ یہی واحد راستہ ہے اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے حامی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو عہدے سے ہٹانے کے امکان کو بھی مسترد کر دیا، جب ان سے ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ وزیر دفاع کو تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ نہیں، میرے خیال میں وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ ریپبلکن پارٹی کی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ بنی، ان کے اس بیان کو 2028 کے صدارتی انتخابات سے پہلے خود کو اس غیر مقبول جنگ سے الگ کرنے کی کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طویل بیان میں کہا کہ ہماری شکست کی وجہ جنگ ہے، صدر ٹرمپ نے بھی گزشتہ رات یہی بات کہی تھی۔

ان کا اشارہ ٹرمپ کے اس بیان کی طرف تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران جنگ شکست کی ایک وجہ تھی، تاہم ان کے بقول یہ جنگ پھر بھی ضروری تھی۔

وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز کی ہار کے بعد بھی صدر ٹرمپ ہی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر کے ساتھ یہ پیغام جاری کیا، جس میں ٹرمپ اوول آفس میں صدارتی میز کے پیچھے غصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر پر لکھا گیا تھا، ’عوام کے لیے اطلاع، ٹرمپ اب بھی آپ کے صدر ہیں۔

اسی طرح مزید ’اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ‘ بھی لکھا گیا، یہ وہ جملہ ہے جو اکثر صدر ٹرمپ اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں استعمال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کر لی تھی، جس سے ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا لگا۔

کانگریس کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے ہاتھ میں جانے سے ٹرمپ کی امریکی سیاست پر گرفت کمزور ہو گئی ہے، اب ڈیموکریٹس قانون سازی کر سکتے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات شروع کر سکتے ہیں اور ان کی جانب سے اہم عہدوں پر تقرریوں کو روک سکتے ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleمولانا فضل الرحمان سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو غیر قانونی تعمیر پر نوٹس
Next Article خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کیلئے وفاق کا تعاون ناگزیر ہے: فیصل کریم کنڈی
amirrao
  • Website

Related Posts

آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا

نومبر 5, 2026

وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت

نومبر 5, 2026

گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے

نومبر 5, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 5, 2026

آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے مقدمات سننے سے روک دیا

آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہم اس معاملے میں…

وزیراعظم کی فیول سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت

نومبر 5, 2026

گورنر راج: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے

نومبر 5, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.