- نیپال کے پہاڑی علاقے ایورسٹ میں بیس کیمپ کے قریب دو ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی کوشش کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی مسافر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر نیپال کے علاقے پھیریچے میں پیش آیا، دونوں ہیلی کاپٹرز فش ٹیل ایئر اور ایئر ڈائنسٹی نامی کمپنیوں کے زیرِ آپریشن تھے اور لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے کہ آپس میں ٹکرا گئے۔
حادثے کے نتیجے میں ایک غیر ملکی مسافر جان کی بازی ہار گیا، جبکہ ایک دوسرا شخص زخمی ہوا، واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

