Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»انسانی حقوق کی شکایات کیلئے مشترکہ ڈیجیٹل پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ
اہم ترین

انسانی حقوق کی شکایات کیلئے مشترکہ ڈیجیٹل پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ

amirraoamirraoاکتوبر 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • خیبرپختونخوا حکومت نے انسانی حقوق سے متعلق اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے اور شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل پورٹل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے شکایات کی وصولی، متعلقہ اداروں کو منتقلی اور ان پر ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کی جائے گی۔

مشیرِ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کے مطابق اس سلسلے میں انسانی حقوق سے متعلق اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے کے حوالے سے ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل نظام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ثمر ہارون بلور نے بتایا کہ مجوزہ پورٹل کے ذریعے شکایات کے حل میں تاخیر اور مختلف اداروں کی جانب سے ایک ہی نوعیت کی کوششوں میں تکرار کو کم کرنے میں مدد ملے گی، اس مقصد کے لیے موجودہ اداروں کو مشترکہ ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جائے گا اور کوئی نیا متوازی ادارہ قائم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ ادارے اپنے قانونی دائرۂ اختیار میں رہتے ہوئے کام جاری رکھیں گے، محکمۂ سماجی بہبود، پولیس، محتسبین اور انسانی حقوق سے متعلق دیگر اداروں کو بھی اس نظام کا حصہ بنایا جائے گا۔

مشیرِ اطلاعات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انسانی حقوق سے متعلق شکایات کو مناسب اداروں تک پہنچانے کے مؤثر طریقۂ کار اور معلومات کے محفوظ تبادلے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں، انہوں نے ضلعی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مجوزہ طریقۂ کار کے تحت ہر ضلع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) انسانی حقوق سے متعلق امور اور شکایات کو متعلقہ اداروں کے پاس ریفر کرے گا، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس افسرز (ڈی پی اوز) کے دفاتر میں انسانی حقوق سے متعلق ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ یہ منصوبہ اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام حقوقِ پاکستان کے تحت آگے بڑھایا جائے گا، منصوبے پر عمل درآمد سے صوبائی وسائل پر اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔

مشیرِ اطلاعات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر مشترکہ ڈیجیٹل پورٹل کی پیش رفت اور اس پر عمل درآمد کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی جائے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
Next Article لاہور سے بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.