Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»والد مالی مشکلات کے بہانے بچوں کے اخراجات سے بری نہیں ہوسکتا: لاہور ہائیکورٹ
اہم ترین

والد مالی مشکلات کے بہانے بچوں کے اخراجات سے بری نہیں ہوسکتا: لاہور ہائیکورٹ

amirraoamirraoاکتوبر 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • لاہور ہائیکورٹ نے دو کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق والد کی آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بچوں کی فلاح و بہبود والدین کے ترجیحی حق سے زیادہ اہم ہے، عدالت نے والد کو فی بچہ 35 ہزار روپے ماہانہ خرچہ ادا کرنے اور اس میں سالانہ 10 فیصد اضافے کا حکم بھی برقرار رکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس شیریں عمران نے کاشف محمود کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ بچوں کی حوالگی کا فیصلہ کرتے وقت ان کی تعلیم، نگہداشت، عمر اور خواہش کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، بچوں کی فلاح و بہبود صرف مالی ضروریات تک محدود نہیں بلکہ اس میں جذباتی، نفسیاتی اور تعلیمی ضروریات بھی شامل ہیں، بچوں کی بہتری کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور والدین میں سے کسی کا ترجیحی حق بچوں کے بہترین مفاد پر فوقیت نہیں رکھتا۔

فیصلے کے مطابق دونوں بچے اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں اور والد انہیں والدہ سے منتقل کرنے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، بچے نجی سکول میں زیر تعلیم ہیں اور انہوں نے عدالت میں اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ بچوں کی رائے کو اہمیت دی جانی چاہیے، تاہم اسے حتمی فیصلہ بنانے کے بجائے مقدمے کے مجموعی حالات کے تناظر میں دیکھا جانا ضروری ہے۔

جسٹس شیریں عمران نے فیصلے میں واضح کیا کہ گارڈینز اینڈ وارڈز ایکٹ کی دفعہ 17 کے تحت بچوں کی فلاح و بہبود کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، بچوں کی حوالگی کے معاملے میں عدالت کو والدین کے حقوق کے بجائے بچوں کے بہترین مفاد کو مقدم رکھنا ہوتا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ والد مالی مشکلات یا بے روزگاری کا عذر پیش کر کے بچوں کے اخراجات کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا، تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار والد ماتحت عدالتوں کے فیصلوں میں کسی قانونی خامی یا شواہد کی غلط تشریح کو ثابت کرنے میں ناکام رہا، اس لیے بچوں کی حوالگی سے متعلق ماتحت عدالتوں کے فیصلوں میں مداخلت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

لاہور ہائیکورٹ نے والد کی آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے بچوں کی حوالگی سے متعلق سابقہ حکم برقرار رکھا، عدالت نے بچوں کے ماہانہ اخراجات اور ان میں سالانہ 10 فیصد اضافے کے حکم کو بھی برقرار رکھا، جبکہ بچوں سے ملاقات کیلئے پہلے سے طے شدہ شیڈول بھی برقرار رہے گا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleای پاسپورٹس کے لازمی اجراء کی تاریخ میں توسیع
Next Article محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق
amirrao
  • Website

Related Posts

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 3, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے…

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.