Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»صدر مملکت اور وزیراعظم کا بصارت سے محروم افراد کے حقوق پر زور
اہم ترین

صدر مملکت اور وزیراعظم کا بصارت سے محروم افراد کے حقوق پر زور

amirraoamirraoاکتوبر 15, 2026Updated:اکتوبر 15, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری، وقار، تحفظ اور معاشرتی شمولیت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، دونوں رہنماؤں نے خصوصی افراد کے لیے مساوی مواقع کی فراہمی اور عوامی مقامات تک آسان رسائی کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بصارت سے محروم افراد کی ہمت، حوصلے، لگن اور زندگی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں ان کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے ان کے اہلخانہ، معاشرتی معاونین اور متعلقہ اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفید چھڑی کا عالمی دن دنیا بھر میں بصارت سے محروم لاکھوں افراد کی خودمختاری، نقل و حرکت کی آزادی، خوداعتمادی اور وقار کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، سفید چھڑی ایک اہم معاون ذریعہ ہے جو بصارت سے محروم افراد کو روزمرہ زندگی میں خودمختاری کے ساتھ حصہ لینے اور مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے باصلاحیت افراد کی کامیابیوں پر فخر ہے، بالخصوص پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم کی خدمات قابل فخر ہیں، جو اقوام متحدہ کے اعلیٰ عالمی سفارتی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خصوصی افراد کو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جسمانی، سماجی اور ادارہ جاتی رکاوٹوں کو دور کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے، انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سمیت خصوصی افراد کے حقوق، تحفظ، خودمختاری اور معاشرتی شمولیت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی خدمات کو بھی سراہا۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خصوصی افراد کے لیے عوامی مقامات اور خدمات تک رسائی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کے لیے نقل و حرکت کا ایک اہم ذریعہ ہے، جس کے ذریعے تعلیم، روزگار اور روزمرہ زندگی کے دیگر شعبوں تک رسائی میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت خصوصی افراد کی بحالی، فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈی) کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ محکمہ خصوصی افراد کی بحالی، خودمختاری اور فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہا ہے۔

صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ دیگر صوبوں میں بھی اسی نوعیت کے مخصوص ادارہ جاتی انتظامات خصوصی افراد کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں معاشرے کا مؤثر حصہ بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم اور صدر مملکت کے پیغامات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بصارت سے محروم افراد سمیت تمام خصوصی افراد کے لیے مساوی مواقع، باوقار زندگی، محفوظ ماحول اور معاشرتی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ 

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleملک کے بالائی علاقوں میں بارش، کشمیر میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان
Next Article ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان
amirrao
  • Website

Related Posts

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نومبر 3, 2026

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 3, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے…

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

نومبر 3, 2026

مہمند: تحصیل پنڈیالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نومبر 3, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.