Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

نومبر 4, 2026

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت
اہم ترین

وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت

amirraoamirraoاکتوبر 14, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قیمتی پتھروں و جواہرات کے لیے خطے کے دوسرے ممالک کی طرح برانڈ پاکستان پر کام کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قیمتی پتھروں و جواہرات کے شعبے ترقی اور انکی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وزیرِ اعظم نے قیمتی پتھروں و جواہرات کے پائلٹ پراجیکٹ کی تیاری میں سست روی اور شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات میں تعطل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر معینہ مدت کے ساتھ لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ قیمتی پتھروں و جواہرات کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اقدامات ترجیح ہیں، کسی قسم کی سست روی قبول نہیں لہٰذا قیمتی پتھروں کی کان کنی اور انکی تراش خراش سے ویلیو ایڈیشن کا ایک پورا ایکو سسٹم تیار کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قیمتی پتھروں کی غیر معیاری طریقہ کار سے کان کنی اور سمگلنگ کی وجہ سے ملک کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے، پاکستان کو اللہ رب العزت نے قدرتی وسائل کی دولت سے مالامال کیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ قیمتی پتھروں اور معدنیات کے وسیع ذخائر سے برآمدات میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ ویلیو ایڈیشن کیلئے سینٹرز آف ایکسیلینس کے جلد قیام کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے، پائلٹ پراجیکٹس اور قیمتی پتھروں کی ماڈل مائنز کی تعمیر کے لیے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے اور منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

وزیرِ اعظم کو قیمتی پتھروں کی کھوج، تراش خراش اور ان کی ویلیو ایڈیشن کے بعد برآمدات کیلئے تیاری کے پائلٹ پراجیکٹ پر پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ حسین آباد سکردو میں سینٹر آف ایکسیلیس منصوبے کے لیے 4.8 کنال زمین منتقل ہو چکی ہے، منصوبے کے لیے فنڈز دستیاب ہیں اور تعمیر پر جلد شروع کر دیا جائے گا، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں منصوبے کے لیے زمین کی نشاندہی کی جا چکی ہے، اسلام آباد میں سینٹر آف ایکسیلینس کی تعمیر تک اسے متبادل جگہ پر مکمل طور پر آپریشنل کر دیا جائے گا۔

اجلاس کو شعبے کی ترقی کے لیے پالیسی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، شرکاء کو بتایا گیا کہ قیمتی پتھروں و جواہرات کے حوالے سے نشاندہی شدہ علاقوں کی جیولاجیکل میپنگ مکمل ہو چکی جس میں گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں 8 نئے بلاکس کی قیمتی پتھروں کی دریافت کے حوالے سے مزید کام کے لیے نشاندہی کی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سال شعبے کی ترقی کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ کی مد میں 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے 7 شہروں کے 10 بینکوں کی 80 شاخوں میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے آئندہ ہفتے قیمتی پتھروں و جواہرات کے لیے سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام اور شعبے کی ترقی کے حوالے سے اقدامات کا جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء جام کمال خان، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم ہارون اختر، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleآئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
Next Article بلاول بھٹو کی حکومت کو اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات کی تجویز
amirrao
  • Website

Related Posts

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

نومبر 4, 2026

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین نومبر 4, 2026

لکی مروت: پولیس کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 خوارج ہلاک

پولیس حکام کے مطابق مشکوک موٹر کار میں سوار دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر…

ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب

نومبر 4, 2026

عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

نومبر 4, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.