Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
اہم ترین

کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی

amirraoamirraoاکتوبر 12, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حالات اور دونوں صوبائی حکومتوں کے کردار کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق نے آئین کے تحت اقدام اٹھایا ہے، کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا، وفاق کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئین بنانے والے اکابرین نے آج کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئین میں متعلقہ آرٹیکلز شامل کیے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات کا موازنہ کیا جا رہا ہے، پورا پاکستان سن لے کہ دونوں صوبوں کے حالات اور صوبائی حکومتوں کے کردار کا کوئی موازنہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی صرف امن و امان کی بنیاد پر نہیں بلکہ حکومتی کردار ادا نہ کرنے پر نافذ کی گئی ہے، اس جماعت نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف رعایتی پالیسی اپنائی، خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کیلئے مختص فنڈز سے سوشل میڈیا ٹیم بنائی گئی۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی اداروں کو حکومتی معاونت کی ضرورت ہوتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون سازی اور بیانیے کی تشکیل کیلئے بھی معاونت ضروری ہے، بین الاقوامی سطح پر بنتے ہوئے ماحول میں وفاق پر حملہ آور ہونے کی باتیں کی جاتی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں ایسا نہیں کیا جا رہا، اس جماعت پر آج تک ایک پٹاخہ بھی نہیں پھٹا جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ مذکورہ جماعت دہشت گردوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے، اللہ نہ کرے کہ کوئی حملہ ہو لیکن ان کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے؟

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سوئی گیا تو دور کہیں دستی بم اور کریکر پھوڑے گئے، اگر بلوچستان حکومت اس لڑائی کو اپنی جنگ نہ سمجھے تو پھر سوال اٹھتا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوال اٹھایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو، بشیر بلور اور میاں افتخار حسین کے بیٹے کے قاتلوں کو واپس بلانے کی باتیں کون کر رہا تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے آئین کے تحت اقدام اٹھایا ہے، کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا، وفاق کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی حمایت کرتے ہیں، بلوچستان اسمبلی کے تمام اراکین دہشت گردی کے خلاف اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleصدر زرداری کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
Next Article موٹرسائیکلوں میں سائیڈ ویو مررز کی مستقل تنصیب کیلئے سی ٹی او لاہور کا بڑا اقدام
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.