Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»لاہور ہائیکورٹ نے واپڈا ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپیل خارج کر دی
اہم ترین

لاہور ہائیکورٹ نے واپڈا ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپیل خارج کر دی

amirraoamirraoاکتوبر 10, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • لاہور ہائیکورٹ نے واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے محمد حسن ستار اور دیگر کے معاملے میں دائر اپیل خارج کر دی۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ غلط فورم پر اپیل دائر کرنے کے باعث ہونے والی تاخیر خودبخود معاف نہیں کی جا سکتی، بلکہ اپیل کنندہ کو تاخیر کی معقول وجہ اور قانونی چارہ جوئی میں مستعدی ثابت کرنا ضروری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ، جس میں جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس ملک اویس خالد شامل تھے، نے سوسائٹی کی سول ریگولر فرسٹ اپیل پر فیصلہ جاری کیا، عدالت نے اپیل دائر کرنے میں ہونے والی 2294 روز کی تاخیر معاف کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مرکزی اپیل بھی میعاد گزرنے کے باعث خارج کر دی۔

عدالت نے واضح کیا کہ وکیل کا غلط مشورہ، غفلت یا قانون سے لاعلمی بذاتِ خود تاخیر معاف کرنے کے لیے کافی نہیں، اپیل کنندہ کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ اس نے مناسب احتیاط اور مستعدی کے ساتھ قانونی چارہ جوئی کی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق محمد حسن ستار اور دیگر نے 20 ستمبر 2014 کے معاہدۂ فروخت پر عمل درآمد کے لیے دعویٰ دائر کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے سوسائٹی کے خلاف یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے 28 ستمبر 2019 کو دعویٰ منظور کیا اور درخواست گزاروں کے حق میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے کا حکم دیا۔

سوسائٹی نے فیصلے کے خلاف 28 اکتوبر 2019 کو ڈسٹرکٹ جج ملتان کی عدالت میں اپیل دائر کی، تاہم دائرہ اختیار نہ ہونے کے باعث یہ اپیل 5 مارچ 2026 کو واپس کر دی گئی، بعد ازاں سوسائٹی نے 16 اپریل 2026 کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ سے رجوع کرتے ہوئے تاخیر معاف کرنے کی استدعا کی۔

جسٹس ملک اویس خالد نے فیصلے میں قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا فورم دعوے کی مالیت اور قانونی دائرہ اختیار کے مطابق متعین ہوتا ہے، موجودہ معاملے میں غلط فورم پر اپیل دائر کرنے اور اسے چھ سال سے زائد عرصے تک زیرِ التوا رکھنے کو محض نیک نیتی کی بنیاد پر درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

عدالت کے مطابق قانونِ میعاد کی دفعہ 14 کے تحت غلط دائرہ اختیار رکھنے والی عدالت میں گزارا گیا وقت خارج کرنے کے لیے ضروری ہے کہ فریق نے نیک نیتی اور مناسب مستعدی کے ساتھ کارروائی کی ہو، نیک نیتی کا تقاضا ہے کہ معاملے کو مناسب احتیاط اور توجہ کے ساتھ آگے بڑھایا جائے، اگر واضح قانونی صورتِ حال کے باوجود غفلت کے باعث غلط فورم کا انتخاب کیا جائے تو اس کا فائدہ نہیں دیا جا سکتا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ قانونِ میعاد کی دفعہ 5 کے تحت تاخیر معاف کرانے کے لیے بھی معقول اور قابلِ قبول وجہ پیش کرنا ضروری ہے، دفعہ 5 کے تحت تاخیر معاف کرنے اور دفعہ 14 کے تحت مخصوص مدت کو خارج کرنے کی شرائط مختلف ہیں، اس لیے غلط عدالت میں مقدمہ چلانے کا عرصہ ہر صورت اپیل دائر کرنے کی مدت سے منہا نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے قرار دیا کہ تاخیر معافی کی درخواست میں ان وجوہات کی واضح وضاحت اور ثبوت ضروری ہیں جن کے باعث وکیل نے غلط فورم اختیار کیا، محض یہ مؤقف اختیار کرنا کہ پہلے کسی دوسری عدالت میں اپیل دائر کی گئی تھی، تاخیر معاف کرنے کے لیے کافی نہیں۔

فیصلے کے مطابق اپیل کنندہ تقریباً 2294 روز کی تاخیر کی قابلِ قبول وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہا، پرانے دعوؤں میں محض زبانی مؤقف یا عمومی وضاحت کی بنیاد پر قانونِ میعاد کی پابندیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے قانونِ میعاد کی دفعات 5 اور 14 کے تحت دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ تاخیر معاف کرنے کے لیے کافی وجہ ثابت نہیں ہوئی، لہٰذا مرکزی اپیل بھی مقررہ مدت گزرنے کے باعث خارج کی جاتی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleگولڈ میڈلسٹ طالبہ کے دودھ فروش والد نے پلاٹ بیچ کر ٹریول ایجنٹ کو رقم دی، ذرائع
Next Article ضلعی عدالتوں میں آرمز آرڈیننس کے 86 فیصد سے زائد مقدمات کے فیصلے کردیئے
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.