شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے مزید 7 دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

