Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک رشوت لفافے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار
اہم ترین

سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک رشوت لفافے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

amirraoamirraoاکتوبر 6, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کرپشن کے خاتمے کے ویژن کے تحت اہم کارروائی سامنے آگئی، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کو رشوت کے لفافے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کروا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے پنجاب سے کرپشن کے خاتمے، شفافیت اور احتساب کے ویژن کے تحت بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے حالیہ دنوں میں بھی سرکاری افسران و اہلکاروں کو کرپشن کے خلاف سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اسی ویژن اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں ایک اہم کارروائی عمل میں آئی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک عمران برتھ، مورخہ 05 اکتوبر 2026ء کو تقریباً رات 10 بجے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے۔

ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے سیکیورٹی، سیفٹی اور دیگر انتظامی امور پر گفتگو ہوئی بعدازاں وہ وہاں سے روانہ ہوگئے لیکن تقریباً دو منٹ بعد سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک دوبارہ واپس آئے اور ایک اہم بات کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

آئی جی جیل خانہ جات ڈرائنگ روم میں پہنچے تو عمران برتھ وہاں موجود تھے۔ اسی دوران انہوں نے نوٹوں سے بھرا ہوا ایک لفافہ براہِ راست آئی جی جیل خانہ جات کی میز پر رکھ دیا

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے فوری طور پر رشوت کی رقم قبول کرنے سے انکار کیا اور واقعہ کی اطلاع فوری طور پر سیکرٹری ہوم پنجاب کو دی۔ بعد ازاں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو فوری کارروائی کے لیے اطلاع دی گئی۔

اینٹی کرپشن حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک عمران برتھ کو رشوت کے لفافے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ کرپشن کے خلاف کارروائی کسی نچلے درجے کے اہلکار کے خلاف نہیں بلکہ محکمہ جیل خانہ جات کے ایک اہم انتظامی عہدے پر فائز سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف عمل میں لائی گئی ہے۔ کارروائی سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات میں کرپشن کے خلاف کارروائی بلاامتیاز اور عہدے سے بالاتر ہو کر کی جائے گی۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے واضح کیا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات میں کرپشن، رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کسی بھی افسر یا اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

محکمہ جیل خانہ پنجاب کے مطابق واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے قانون کے مطابق جاری ہیں۔ 

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleاپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
Next Article اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر ردعمل
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.