Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»Uncategorized»مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
Uncategorized

مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

amirraoamirraoاکتوبر 5, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سٹریٹجک پولیٹکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں خطے کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج سعودی عرب میں سٹریٹجک کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پاکستانی وفد مکہ معاہدے کے تحت قائم سٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور مکہ معاہدے کے تحت جاری تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی شرکت علاقائی امن و استحکام میں مسلسل کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مدینہ پہنچ چکے ہیں، انہوں نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی، پاکستانی عوام اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لیے دعا کی، نائب وزیراعظم نے جبلِ اُحد کا دورہ کیا اور شہدائے اُحد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے علاوہ ترک وزیر دفاع یاشر گلر اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بایراکتار اوغلو بھی شریک ہوں گے۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں حالیہ علاقائی پیش رفت اور اتحاد کو ادارہ جاتی شکل دینے کی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ان علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا ہے جو اس گروہ کے قبضے میں ہیں۔

ایک ٹیلی وژن خطاب میں یمنی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے کہا کہ قومی دفاعی کونسل کے فیصلوں کی بنیاد پر ہم آج جمہوریہ کے باقی ماندہ علاقوں کی بازیابی اور پورے ملکی علاقے میں ریاستی اختیار اور اداروں کی عملداری بحال کرنے کے لیے فوجی کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔

رشاد العلیمی نے مزید کہا کہ میں مسلح افواج، سکیورٹی فورسز اور تمام فوجی تشکیلوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اعلان کردہ منصوبوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دینا شروع کریں، یہاں تک کہ ملک کو حوثی دہشت گرد ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرا لیا جائے۔

یہ اعلان گزشتہ ماہ حوثیوں کی جانب سے کیے گئے اچانک حملے کے بعد جنگ میں ایک بڑا نیا اضافہ سمجھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں گروہ نے بحیرہ احمر کے ساحل پر وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleلانگ مارچ: وسائل کے استعمال اور مسلح افراد کی موجودگی کے دعوے سامنے آگئے
Next Article جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم
amirrao
  • Website

Related Posts

ٹارگٹ بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا پرفارم کرنا ہے: شاداب خان

اکتوبر 26, 2026

ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی

اکتوبر 21, 2026

سہ ملکی سیریز: انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے 4 کھلاڑی آؤٹ

اکتوبر 20, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.