Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»پی ٹی آئی اور کالعدم ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: اختیار ولی
اہم ترین

پی ٹی آئی اور کالعدم ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: اختیار ولی

amirraoamirraoاکتوبر 3, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  •  وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے الزام عائد کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان گٹھ جوڑ کے شواہد موجود ہیں، جبکہ دونوں تنظیمیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

اپنے بیان میں اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کو اپنا عسکری ونگ اور ٹی ٹی پی نے پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی ونگ بنا رکھا ہے، پی ٹی آئی اور دہشتگرد تنظیموں کے روابط کے شواہد کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ گزشتہ روز ایک ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ایسے عناصر مساجد اور عوام پر حملوں سمیت خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث ہیں۔

اختیار ولی خان نے پی ٹی آئی پر دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ، اسپانسرنگ اور سہولت کاری کا الزام بھی عائد کیا اور بتایا کہ ذاکر اللہ کی تصاویر پی ٹی آئی کے متعدد ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ساتھ موجود ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے مارچ، جلسوں اور دھرنوں میں خارجی عناصر کی شمولیت کے شواہد موجود ہیں اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کیے گئے حفاظتی اقدامات کی ایک وجہ دہشتگرد عناصر کا خطرہ تھا۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں موجودہ حکومت کے حوالے سے بھی سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں اور الزام عائد کیا کہ صوبے میں حکومت کالعدم تنظیموں کے نمائندوں کے طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سرگرمیوں اور واقعات سے باخبر یا بے خبر ہونے کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔

انہوں نے جنید اکبر سے بھی صوبے میں جاری سرگرمیوں اور معاملات پر اپنا مؤقف واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیاسی رہنما بتائیں کہ وہ دہشتگردی کے واقعات اور سرگرمیوں کے حوالے سے کہاں کھڑے ہیں اور مبینہ شواہد کو کس بنیاد پر مسترد کرتے ہیں۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ ’عشقِ بانی‘ کی آڑ میں اسلام آباد پر یلغار اور 9 مئی جیسے واقعات کا کیا جواز ہے، جبکہ اسی آڑ میں اکتوبر اور 26 نومبر جیسے واقعات بھی دہرائے گئے۔

انہوں نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کے واقعات اور شہادتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان کے مطابق صوبے میں امن و امان کی ذمہ داری حکومت اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے اور قانون کی حکمرانی کے لیے حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔

اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ معاملہ اب سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک سے آگے بڑھ چکا ہے اور پاکستان میں اس سلسلے کو مزید جاری نہیں رہنے دیا جاسکتا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے جمہوریت، قانون اور امن پسند کارکنوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنا مؤقف واضح کریں۔ اختیار ولی خان نے کہا کہ مارچ اور ریلیوں کی آڑ میں انتشار کی سیاست مزید قبول نہیں کی جائے گی اور سیاسی جماعتوں کو اپنے تعلقات اور وابستگیوں سے متعلق قوم کو جواب دینا ہوگا۔ 

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleسیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
Next Article حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.