پاکستان کا اقوام متحدہ میں مؤقف، جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں: سرفراز احمد
اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں بھارتی نمائندے کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے، جبکہ بھارت ان قراردادوں پر عملدرآمد سے انکار کرکے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
پاکستانی سفارتکار نے مزید الزام عائد کیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گرد گروہوں کی معاونت اور مالی سرپرستی کر رہا ہے۔

