وزارت اطلاعات نے غیر ملکی میڈیا کی رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا
وزارت اطلاعات و نشریات نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹنگ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی۔
وزارت کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات ماضی کے پرتشدد واقعات اور رویوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں، جن کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق غیر ملکی ٹی وی نے ان اقدامات کو صرف سڑکوں کی بندش کے طور پر پیش کیا اور دیگر حقائق کو نظرانداز کیا، جبکہ تمام سڑکیں کھلی ہیں۔
وزارت نے رپورٹنگ کو یکطرفہ اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دعووں سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے۔

