اداکارہ میرا کا ناقدین کو جواب: فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں
پاکستانی سینئر اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم سائیکو کی باکس آفس کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی اور ناکامی سے زیادہ حوصلہ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی اہم ہیں۔
میرا نے انسٹاگرام پر مختلف پیغامات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس لیے فلاپ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ان کی فلم نے 100 کروڑ روپے کا بزنس نہیں کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ فلم کی ناکامی ان کی شناخت نہیں، جبکہ مشکل حالات اور لوگوں کے رویوں کے باوجود آگے بڑھنا زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ "فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں۔”
میرا نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا سامنا کرنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ اپنی ذاتی جدوجہد اور ثابت قدمی کو فلم کی تجارتی کارکردگی سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔

