آزاد کشمیر کونسل کی 4 نشستوں پر انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی کل جمع ہوں گے
آزاد جموں و کشمیر کونسل کی خالی ہونے والی 4 نشستوں پر انتخابات کے لیے امیدوار یکم اکتوبر کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔ پولنگ 12 اکتوبر 2026 کو ہوگی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 3 نشستوں کے لیے چودھری منظور احمد، چودھری سعید اور مشتاق احمد منہاس کو امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے چودھری لطیف اکبر کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 اکتوبر کو ہوگی، حتمی فہرست 9 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ قانون ساز اسمبلی ہال میں صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔

