Close Menu
Goonj DigitalGoonj Digital
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً

اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.

اختيارات المحرر

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
Facebook X (Twitter) Instagram
Goonj DigitalGoonj Digital
Subscribe
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • موسم
  • وائرل
Goonj DigitalGoonj Digital
You are at:Home»اہم ترین»غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس، ڈیانا کا دفعہ 164 کا بیان سامنے آگیا
اہم ترین

غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس، ڈیانا کا دفعہ 164 کا بیان سامنے آگیا

amirraoamirraoستمبر 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
  • غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، دنیا نیوز نے متاثرہ غیر ملکی خاتون ڈیانا کا دفعہ 164 کے تحت عدالت میں ریکارڈ کرایا گیا بیان حاصل کرلیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق تفتیشی افسر نے غیر ملکی خاتون ڈیانا کو عدالت کے روبرو پیش کیا، جہاں عدالت نے اس سے نام اور بیان ریکارڈ کرانے کی وجوہات سے متعلق سوالات کیے۔

عدالت نے ڈیانا سے استفسار کیا کہ آپ کا نام کیا ہے؟ ڈیانا نے جواب دیا کہ میرا نام ڈیانا ہے، عدالت نے مزید پوچھا کہ کیا اسے معلوم ہے کہ وہ عدالت کے سامنے کیوں پیش ہوئی ہے، جس پر ڈیانا نے جواب دیا کہ جی ہاں، اسے معلوم ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ڈیانا نے عدالت کے روبرو اپنا بیان دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرانے کی خواہش ظاہر کی، عدالت نے اسے آگاہ کیا کہ ریکارڈ کرایا جانے والا بیان بعد ازاں اس کے خلاف بطور ثبوت بھی استعمال ہو سکتا ہے، تاہم آگاہ کیے جانے کے باوجود ڈیانا نے بیان ریکارڈ کرانے پر اصرار کیا۔

عدالت نے اطمینان کیا کہ ڈیانا کسی دباؤ، دھمکی یا ترغیب کے بغیر رضاکارانہ طور پر بیان ریکارڈ کرا رہی ہے، جس کے بعد اس کا بیان دفعہ 164 کے تحت قلمبند کیا گیا۔

ڈیانا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ 13 ستمبر کو استنبول سے اسلام آباد پہنچی، پانچ روز فیصل آباد میں قیام کے بعد لاہور آگئی، اس کا منصوبہ اسکردو جانے کا تھا، تاہم وہ اکیلی تھی، اس لیے اس نے نمرہ اور مسکان کو پیغام بھیجا کہ لاہور میں ملاقات کرتے ہیں۔

ڈیانا کے مطابق رات تقریباً 11 بجے وہ اکیلی ایک کیفے میں گئی، جہاں مسکان اس کے پاس آئی، اس نے مسکان سے کھانا کھانے اور کافی پینے کا کہا، تاہم مسکان نے بتایا کہ اس کی دوست نمرہ انتظار کر رہی ہے، ڈیانا کے مطابق وہ مسکان کے ساتھ بحریہ ٹاؤن چلی گئی۔

بیان کے مطابق رات تقریباً 2 بجے سفید رنگ کی ایک گاڑی وہاں آئی، جس میں احمد اور محسن نامی دو افراد سوار تھے، ڈیانا نے بتایا کہ وہ ان کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں گئی، جہاں کھانا کھایا، بعد ازاں وہاں مزید دو افراد آئے، جن میں ایک کا نام علی زین تھا جبکہ دوسرے کا نام اسے معلوم نہیں۔

ڈیانا نے عدالت کو بتایا کہ نمرہ اور محسن نے الگ کمرے میں بات کی، جبکہ مسکان بھی ان کے پاس چلی گئی، نمرہ نے محسن سے 20 سے 30 ہزار روپے لیے اور اسے بتایا کہ یہ رقم پارٹی کے لیے ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق اس نے کہا کہ اسے پیسوں اور شراب کی ضرورت نہیں، محسن نے اسے چھونے کی کوشش کی اور اسے ایک الگ کمرے میں بند کردیا۔

ڈیانا نے بتایا کہ اس نے نمرہ اور مسکان کے بارے میں پوچھا تو اسے بتایا گیا کہ دونوں جا چکی ہیں، اس نے جانے کی اجازت مانگی تو مبینہ طور پر اسے بتایا گیا کہ وہ نہیں جا سکتی کیونکہ اس کی دوست پیسے لے گئی ہے۔

بیان کے مطابق ڈیانا نے کہا کہ وہ انہیں 30 ہزار روپے دے دیتی ہے، تاہم اس کے الزام کے مطابق علی زین نے اسے دھمکی دی اور بلیک میل کیا، ڈیانا کے مطابق اسے کہا گیا کہ پہلے ان کے ساتھ شراب پیو، اس کے بعد اسے جانے دیا جائے گا۔

ڈیانا نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ اس کے بعد محسن، احمد اور علی زین نے اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق بعد ازاں اسے گاڑی میں بٹھایا گیا، محسن گاڑی چلا رہا تھا جبکہ احمد اور علی زین بھی گاڑی میں موجود تھے۔

ڈیانا نے عدالت کو بتایا کہ اس کے بیگ میں دو لاکھ پاکستانی روپے، آئی فون 13 پرو میکس اور ریڈمی موبائل فون موجود تھا، بار بار مطالبہ کرنے کے باوجود ملزمان نے اس کا بیگ اس کے حوالے نہیں کیا۔

عدالت میں ریکارڈ کرائے گئے بیان کے مطابق ڈیانا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بیگ واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی، تاہم اس سے پولیس میں شکایت نہ کرنے کا کہا گیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ واقعات متاثرہ خاتون کی جانب سے عدالت میں دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرائے گئے بیان میں عائد کیے گئے الزامات پر مبنی ہیں، ان الزامات کی حتمی قانونی حیثیت کا تعین شواہد اور عدالتی کارروائی کے نتیجے میں ہوگا۔ 

دوسرا ملزم بھی گرفتار

ڈیفنس سی میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں پولیس نے دوسرے ملزم علی عزیل کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علی عزیل کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا، جبکہ پولیس نے ایک اور ملزم محسن کو پہلے ہی حراست میں لے رکھا ہے، گرفتار دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Previous Articleسری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
Next Article اپوزیشن رہنماؤں کی نیئر بخاری سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
amirrao
  • Website

Related Posts

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

اکتوبر 29, 2026

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
الأخيرة

دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

ستمبر 24, 2026

ملک بھر میں بیس جون تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

جون 17, 2026

اداکارہ نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ تصاویر وائرل

جون 17, 2026

لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ

ستمبر 24, 2026
أخبار خاصة
اہم ترین اکتوبر 29, 2026

قصور: مبینہ زہریلی کھیر نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا

قصور: کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں مبینہ زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی…

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار

اکتوبر 29, 2026

مریم نواز سے صدر لاہور چیمبر کی ملاقات، کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

اکتوبر 29, 2026
إتبعنا
  • Facebook
  • YouTube
  • TikTok
  • WhatsApp
  • Twitter
  • Instagram
الأكثر قراءة
8.9
Uncategorized جنوری 15, 2021

السماعات الذكية.. أذنك أصبحت تملك حاسوبا! اشتري الآن

85
Uncategorized جنوری 14, 2021

هل تُفكر في السفر مع أطفالك؟ اجعلها تجربة مميزة

72
Uncategorized جنوری 14, 2021

خطة طوارئ لاستدعاء الجيش وخسائر منتظرة بالمليارات..

Demo
© 2026 جميع الحقوق محفوظة.
  • ہوم
  • Buy Now

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.